فواد چوہدری کے نوکریوں والے بیان پر وزیراعظم کا ردِعمل سامنے آگیا
’ہمیں مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں‘: وزیراعظم کی فواد چوہدری کو تنبیہ۔ ’میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا‘: فواد چودھری کی وضاحت
عثمان خادم کمبوہ بدھ 16 اکتوبر 2019 22:16
(جاری ہے)
لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ حکومت کی طرف نوکریوں کیلئے نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔
بعد میں انہوں نے اس حوالے سے کہا تھا کہ حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ میرے بیان کو کیسے سیاق واسباق سے ہٹ کرچلایا گیا۔ میں نے کہا کہ تھا کہ نوکریاں دینا پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہے۔حکومت کا کام نوکریوں کیلئے ماحول بنانا ہوتا ہے تاکہ لوگوں کو نوکریاں مل سکیں، لیکن ہر شخص کوسرکاری نوکری تو نہیں دی جاسکتی۔ آج وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نوکریوں والا بیان زیرِ بحث آیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ہمیں مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں‘جس پر فواد چوہدری نے وضاحت دی کہ ’میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا‘۔ اس سے قبل آج صبح بھی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہ گزشتہ روز ایک تقریب میں ملازمتوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا، میرا مدعا یہ تھا اور آج بھی اس پر قائم ہوں کہ سرکاری ملازمتوں کی فراہمی معیشت کا مستقل حل نہیں ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے وڈیو پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریوں کا کہا تھا تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایک کروڑ 'سرکاری' نوکریاں فراہم کی جائینگی، حکومت کا کام ایسے مواقع پیدا کرنا ہیں کہ جس میں ملازمتیں پیدا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی کل ملازمتوں میں حکومتی ورک فورس کا تناسب صرف 6 فیصد ہے، باقی 94 فیصد ملازمتیں پرائیویٹ سیکٹر کی ہیں، اگر ہم اس 6 فیصد کو دگنا بھی کردیں تب بھی روزگار کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.