دورہ پاکستان سے قبل بنگلادیشی بورڈ کا سیکیورٹی وفد (آج) کراچی پہنچے گا

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:20

دورہ پاکستان سے قبل بنگلادیشی بورڈ کا سیکیورٹی وفد (آج) کراچی پہنچے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) بنگلادیش مینز، ویمنز اور جونئیر ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد آج(جمعرات)شہر قائد پہنچے گا۔ وفد کراچی، لاہور اور جڑواں شہروں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔سری لنکا کے بعد پاکستان بنگلادیش کی میزبانی کیلئے پرعزم ہے، بنگلادیش کی ویمنز اور انڈر 16 ٹیم نے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں سیریز سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہیں۔بنگلادیش کا سیکیورٹی وفد جمعرات کو کراچی پہنچے گا، جمعے کو کراچی اور ہفتے کو لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔اس کے علاوہ وفد اسلام آباد اور راولپنڈی کا بھی دورہ کرے گا، جہاں انڈر 16 ٹیم کے میچز کرانے کا پلان ہے۔بنگلادیش کی سینئر ٹیم کا دورہ پاکستان جنوری فروری میں شیڈول ہے، اس حوالے سے بھی وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔شیڈول کے مطابق بنگلا دیش ویمنز ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے 23 اکتوبر کو لاہور پہنچنا ہے۔