بھارتی سرکار نے گوردوارہ کرتار پور پر یاتریوں کیلیے فارم جاری کر دیا،فارم میں گردوارے کا نام غلط درج کیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:30

بھارتی سرکار نے گوردوارہ کرتار پور پر یاتریوں کیلیے فارم جاری کر دیا،فارم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) بھارتی سرکار نے گوردوارہ کرتار پور پر یاتریوں کیلیے فارم جاری کر دیا،فارم میں گردوارے کا نام غلط درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گردوارہ دربار صاحب کو گردوارہ کرتار پور صاحب لکھا گیا ہے،بھارتی سرکار کی طرف سے گردوارے کا نام غلط لکھنے پر سکھوں میں بے چینی کی لہردوڑ گئی ،فارم میں تین شقوں پر حلف نامہ طلب کیا گیا ہے،بھارت اپنے ہی شہریوں پر شک کرنے لگا۔ ذرائع کے مطابق حلف نامے میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فارم میں یاتری کا نام پتہ پیشہ پاکستان میں رشتہ داری وغیرہ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،بھارتی یاتریوں کو پاسپورٹ ساتھ رکھنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :