Live Updates

احسن اقبال نے اہل پنجاب کو پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنے کا مشورہ دے دیا

پی ٹی آئی کے ہاتھوں پنجاب کی تباہی جاری ہے، مسلم لیگ ن کی دس سالہ ترقی اور محنت پہ پانی پھیرا جا رہا ہے: ن لیگی رہنما

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 16 اکتوبر 2019 22:32

احسن اقبال نے اہل پنجاب کو پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنے کا مشورہ دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان ملسم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پنجاب کی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک شروع کریں۔ احسن اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریجکِ انصاف کی حکومت کے ہاتھوں پنجاب کی تباہی جاری ہے، مسلم لیگ ن کی دس سالہ ترقی اور محنت پہ پانی پھیرا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ تباہ، بد حال اور برباد ہو چکا ہے اور اب تو اہل پنجاب کو پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنا ہو گی۔

اس حوالے سے مشیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے احسن اقبال کو مشورہ دیا ہے کہ عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائےاپنے قائدین میں صلح کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں اس لیے احسن اقبال صاحب! عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائےاپنے قائدین میں صلح کروائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں۔ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عمل داری اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سو چتے۔

انہوں نے کہا کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ۔آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاہے کہ امت مسلمہ کا باہمی اتحاد و اتفاق خطے میں امن اور معاشی استحکام کا ضامن ہے،مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب نے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ اور تنازعہ کے پرامن طریقے سے حل پر زور دیا،وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات