راناثناء اللہ کے داماد کی قتل کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:35

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناء اللہ کے داماد کی قتل کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، سرکاری وکیل نے کہاکہ تینوں ملزمان کا قتل میں خاص کردار ہے، سرکار اورمدعی مقدمہ شبیر بٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں دائرکی ہیں، مدعی مقدمہ کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے راناثناء اللہ کے داماد کی ضمانت حقائق کے برعکس منظور کی،استدعا ہے کہ راناثناء اللہ کے داماد احمد شہریار ودیگر کی ضمانت خارج کی جائے، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پردرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔