Live Updates

پاکستان اپنے آبی وسائل کی حفاظت کرنابخوبی جانتا ہے،اعجاز عالم آگسٹین

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:35

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے بھارتی انتہا پسند وزیراعظم مودی کے بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے آبی وسائل کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا ہے اور پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی کو ایک حماقت سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درحقیقت عمران خان کی کاوشوں سے تمام اقوام عالم کے آگے بھارت کا مکروہ چہرہ بری طرح عیاں ہوچکا ہے اور بھارت کی گھنائونی شکل تمام دنیا کے سامنے آچکی ہے کہ کیسے وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ تو ڑ رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ انسانیت کا حق اد اکیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت یہ جان لے کہ ہماری پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کیلئے مکمل تیار ہے اور پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔صوبائی وزیرنے کہا کہ بھارت جا ن بوجھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر نے میں مصروف ہے مگر اس طرح کشمیر کے ایشو سے جان نہیں چھڑائی جا سکتی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات