لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی مزار پر حاضری
فاتحہ خوانی کی، مزار پر رکھی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے
بدھ 16 اکتوبر 2019 23:20
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان پوری دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے مختلف ممالک کے تنازعات کو حل کرنے میں پیش پیش ہیں، خصوصی طور پر ایران اور سعودیہ عرب کے تعلقات کو بہتر بنانے میں کردار ادا کررہے ہیں جبکہ خطے میں امن کے لئے افغان امن میں بھی ان کا کردار قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ایسا نڈر اور دیانتدار شخص پاکستان کا وزیر اعظم ہے جس نے یو این جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کے سامنے رکھا۔ K-IV منصوبے کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ شہر میں پانی کی قلت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کے فور کا بننا انتہائی نا گزیر ہے جن لوگوں نے کے فور منصوبے میں گڑبڑ یا چوری کی ہے وہ بچ نہیں سکتے، کے فور منصوبہ ضرور پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ ایک اورسوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے جب بھی کوئی قدرتی آفات آئے سیلاب آئے، طوفان آئے تو ہم صرف فورسز کی طرف دیکھتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومتی ادارہ کو اس ضمن میں فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کتے مارنے کے لئے سندھ حکومت کے ماتحت ادارے کو اپنا کام مزید بہتر طریقے سے کرنا ہو گا کیونکہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے لئے ہر سال اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.