Live Updates

ترک صدر نے دورہ پاکستان کے بعد امریکا کا دورہ بھی منسوخ کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بات کرنا ہوگی ترکی آکر کر لیں گے: رجب طیب اردوان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 16 اکتوبر 2019 23:27

ترک صدر نے دورہ پاکستان کے بعد امریکا کا دورہ بھی منسوخ کردیا
کائرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2019ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے دورہ پاکستان کے بعد امریکا کا دورہ بھی منسوخ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ جا کر نائب صدر یا کسی سے مل کر کوئی بات نہیں کرنی ہے، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔ اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بات کرنا ہوگی ترکی آکر کر لیں گے۔ خیال رہے کہ ترکی نے شام میں موجود کردوں کے خلاف جنگ شروع کی ہوئی ہے۔

امریکا اس ھوالے سے ترکی پر دباؤ ڈال رہا ہے تدوں کو نشانہ نہ بنایا جائے جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ کردوں کی وجہ سے ترکی میں دہشت گرد داخل ہوتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور پھر امریکہ کا دورہ کرنا تھا لیکن اب انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا کا دورہ بھی منسوخ کردیا ہے۔ رجب طیب اردگان کو 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا خصوصی دورہ کرنا تھا، ترک حکومت نے فیصلے سے متعلق حکومت پاکستان کو مطلع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کا شیڈول دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر کی جانب سے پاکستان کا شیڈول دورہ منسوخ کیے جانے کے فیصلے سے متعلق پاکستان کی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ترکی کے صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کو خصوصی دورہ کرنا تھا۔ پاکستان کی جانب سے رجب طیب اردگان کے دورے کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی تھی۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے کیے جانے کا امکان تھا۔ ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ تاہم اب شام کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث ترک صدر طیب اردگان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکی کی جانب سے کچھ روز قبل شام میں کردوں کے زیر انتظام علاقے میں فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے بعد سے خطے کے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ جبکہ ترکی کو شام میں فوجی آپریشن شروع کیے جانے پر شدید دباو کا سامنا ہے۔ اسی باعث ترک صدر نے ناصرف دورہ پاکستان، بلکہ دیگر غیر ملکی مصروفیات بھی منسوخ کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات