جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاگل ہوگیا، بھارتی جنگی طیاروں نے اڑان بھر لی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ 6 ائیر فیلڈز سے جنگی پروازوں کا آغاز کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 16 اکتوبر 2019 23:32

جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاگل ہوگیا، بھارتی جنگی طیاروں نے اڑان بھر ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2019ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاگل ہوگیا، بھارتی جنگی طیاروں نے اڑان بھر لی، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ 6 ائیر فیلڈز سے جنگی پروازوں کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی مودی سرکار ہر حال میں پاکستان کیساتھ جنگ چھیڑ کر خطے کو تباہی و بربادی کی آگ میں جھونکنے پر تلی ہوئی ہے۔

بھارت نے کچھ روز قبل پاکستان کی سرحد سے ملحقہ تمام ہوائی اڈوں کا کنٹرول بھارتی فضائیہ کے سپرد کر دیا تھا۔ ہوائی اڈوں کا کنٹرول ملنے کے بعد بھارتی فضائیہ نے ان تمام اڈوں پر جنگی طیارے پہنچا دیے تھے۔ جبکہ اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پاکستان کی سرحد سے ملحقہ ہوائی اڈوں پر جنگی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی جانب سے بھارتی میڈیا کی ایک خبر کو ٹوئٹ کیا گیا ہے:

زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی جنگی عزائم کے اظہار کے معاملے میں ہر حد پار کر گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ بھارت نے فرانس سے رافیل طیارے حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو جنگ کی مزید دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے خوفناک بمباری کی گئی۔

بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی شہریوں کی شہادت کی اطلاعات ملیں۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی کے بعد بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اچانک اگلے مورچوں پر پہنچ گئے۔ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔