م*پیپلز پارٹی کی جانب سے 18 اکتوبر کو مزارقائد پر جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا،سعید غنی
Iبلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے جلسہ گاہ کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور عوام کو کم سے کم پریشانی کاسامنا کرنا پڑے اس کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جارہا ہے ;جلسہ گاہ کے اطراف کی سڑکوں کو عام ٹریفک کے لئے کھلا رکھا جائے گا، پیپلز پارٹی کے جانثاراں جلسہ گاہ کے اطراف ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنے کے لئے موجود رہیں گے
بدھ 16 اکتوبر 2019 23:35
(جاری ہے)
اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر راشد ربانی، جنرل سیکرٹری وقار مہدی، کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، نجمی عالم، سردار خان، محمد آصف خان، اقبال ساندھ، راشد خاصخیلی اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، ٹریفک پولیس، انٹیلی جنس کے افسران اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور بعد ازاں جلسہ گاہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کا دن کسی سانحہ سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہمارے 165 سے زائد جانثاران بینظیر نے اپنی قائد کی جان کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ دیا جبکہ 500 زائد جیالے اس سانحہ میں زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شہدائ کی قربانی کو کسی صورت رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور ان کی جمہوریت کے لئے خون کا جو نذرانہ پیش کیا ان کو ہمیشہ سنہری لفظوں میں یاد رکھا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ 18 اکتوبر 2019 کو ان شہدائ کی یاد اور ملک میں جاری مہنگائی، بیروزگاری، عوام دشمن معاشی پالیسیوں اور موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کی جانب سے تاجروں اور صنعتکاروں پر عائد ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جاری عوامی رابطہ مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز بھی ہوگا۔ سعید غنی نے کہا کہ جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور جلسہ گاہ میں اسٹیج کی تیاریوں سمیت تمام اقدامات کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ اس موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں پولیس، امن و امان کی بحالی کے دیگر اداروں کے اعلیٰ اہلکاروں، ٹریفک پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے اعلیٰ عملداروں نے شرکت کی اور جلسہ کی سیکورٹی اور روٹ سمیت دیگر پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ ہماری حتیٰ المکان کوشش ہے کہ ٹریفک کی روانی کو کسی صورت متاثر نہ ہونے دیا جائے اور جلسہ گاہ کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں آنے والے تمام اضلاع کے جلوسوں اور شرکائ کے لئے روٹ مختص کردئیے گئے ہیں جبکہ پارکنگ، میڈیا سمیت دیگر کے حوالے سے بھی تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ جلسہ گاہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خصوصی خطاب میں وہ عوامی رابطہ مہم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ساتھ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔#مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.