پاکستان نے ریڈار پہ نطر نہ آنے والا جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ بنانے کا پہلا مرحل مکمل کرلیا

پاک فضائیہ نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں پی اے ایف کے سی130 طیارے کی دم پر اپنے مستقبل کے اسٹیلتھ طیارے کے ڈیزائن کی نمائش کردی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 16 اکتوبر 2019 23:47

پاکستان نے ریڈار پہ نطر نہ آنے والا جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ بنانے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر2019) پاکستان نے ریڈار پہ نطر نہ آنے والا جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ بنانے کا پہلا مرحل مکمل کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں پی اے ایف کے سی130 طیارے کی دم پر اپنے مستقبل کے اسٹیلتھ طیارے کے ڈیزائن کی نمائش کردی ہے۔ 
 
 رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے سالانہ رسالے میں کہا گیا ہے کہ ای وی آر آئی ڈی سیکرٹریٹ نے تصوراتی ڈیزائن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے ’’تصوراتی ڈیزائن کی تکمیل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ اس طیارے کی مشکل کارکردگی کے تقاضوں پر مبنی ڈیزائن کی وجہ سے اعلیٰ تجزیہ ٹولز اور کوڈز کا استعمال کرتے ہوئے تخیلاتی ڈیزائن کے اندر پہلا مرحملہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ مزید تین مرحلے مکمل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پانچویں جنریشن کا یہ فائٹر ایئرکرافٹ پروجیکٹ عزم کے تحت بنایا جارہا ہے۔

اس رپورٹ سے پی اے ایف کے ملک میں آرٹ ایوی ایشن انڈسٹریل بیس کی حالت تیار کرنے کے عزائم کی نشاندہی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پروجیکٹ عزم کا باقاعدہ آغاز پی اے ایف نے جولائی 2017 میں کیا تھا اور اس کا ایجنڈا ایک ایف جی ایف اے، ایک درمیانی اونچائی اور طویل برداشت والے، نئی اسلحہ اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑی (یو اے وی)، اور متعدد دوسرے منصوبے تیار کرنا ہے۔

پروجیکٹ ازم کے آغاز کے اعلان کے بعد اس وقت کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے مطلع کیا تھا کہ بغیر پائلٹ فضائی گاڑی (یو اے وی) کا ڈیزائن اپنے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ 
 تاہم ایف جی ایف اے(سٹیلتھ طیارے) کے معاملے حوالے سے پی اے ایف کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ توقع نہیں کرتے ہیں کہ ایف جی ایف اے ابھی مزید ایک دہائی تک آپریشنل ہوسکے گا۔