پاکستان کی سب سے خوبصورت اور مشکل ترین موٹروے کی تعمیر مکمل ہوگئی

سی پیک کے تحت دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں تعمیر کی جانے والی ای 35 ہزارہ موٹروے کا باقاعدہ افتتاح اگلے ماہ نومبر میں کر دیا جائے گا، منصوبے پر کل 37 ارب روپے کی لاگت آئی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 اکتوبر 2019 23:52

پاکستان کی سب سے خوبصورت اور مشکل ترین موٹروے کی تعمیر مکمل ہوگئی
حویلیاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2019ء) پاکستان کی سب سے خوبصورت اور مشکل ترین موٹروے کی تعمیر مکمل ہوگئی، سی پیک کے تحت دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں تعمیر کی جانے والی ای 35 ہزارہ موٹروے کا باقاعدہ افتتاح اگلے ماہ نومبر میں کر دیا جائے گا، منصوبے پر کل 37 ارب روپے کی لاگت آئی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے پہلے موٹروے منصوبے ہزارہ موٹروے کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

منصوبے کے تحت حسن ابدال سے لے کر تھاکوٹ تک موٹروے تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کی مدد سے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ہزارہ موٹروے کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سی پیک کے تحت تعمیر کی جانے والی ای 35 ہزار موٹروے پر کل 37 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

ای 35 موٹروے کا آغاز حسن ابدال سے ہوتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد ای 35 ہزارہ موٹروے کو اگلے ماہ نومبر میں عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

ای 35 ہزار موٹروے کی بدولت اسلام آباد اور لاہور سے ناران، کاغان اور گلگت بلتستان تک کے سفر کے وقت میں کئی گھنٹوں کی کمی ہو جائے گی۔ ہزارہ موٹروے کا سیکشن 1 برہان تا حویلیاں تک کا پہلا مرحلہ گزشتہ برس ہی مکمل کر لیا گیا تھا۔ اس موٹروے کی تکمیل سے ہزارہ میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور گلگت بلتستان اور ناران و کاغان کیلئے آنے والے سیاحوں کو بھی آسانی ہو گی، یہ منصوبہ معاشی ترقی میں بھی یہ منصوبہ کلیدی کردار کا حامل ہو گا۔

اس منصوبے کے باعث ملک کے سب سے خوبصورت ڈویژن قرار دیے جانے والے ہزارہ ریجن کی پسماندگی ختم ہو گی اور ملک کے دیگر علاقوں سے اس کا رابطہ مزید بہتر ہوگا۔ ای 35 ہزارہ موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2014 میں رکھا تھا۔ منصوبہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں کی وجہ سے کئی برس بعد مکمل ہوا ہے۔