Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا احسن اقدام،بنی گالا کی سیکیورٹی پر 45 لاکھ روپے جیب سے ادا کریں گے

بنی گالا ہاوس پرسکیورٹی کے پیش نظرخاردار تاروں پرآنے والی لاگت وزیراعظم عمران خان نے قومی خزانے کے بجائے پارٹی فنڈ سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شریف خاندان نے تو 70کروڑ روپے کی دیوار بنائی تھی۔ ہارون الرشید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 اکتوبر 2019 10:41

وزیراعظم عمران خان کا احسن اقدام،بنی گالا کی سیکیورٹی پر 45 لاکھ روپے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر2019ء) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کچھ ماہرین نے بنی گالا کی سیکیورٹی پر خدشات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہاں خاردار تار لگانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وہاں کتے پالے ہوئے ہیں اور وہ کہتے ہیں یہ تو کرفیو لگا دیتے ہیں۔تاہم بنی گالا میں خاردار تاروں اور تیز روشنیوں کی ضرورت تھی۔

بنی گالا پر خاردار تاریں لگانے کا بجٹ 40 سے 50لاکھ کے درمیان بنا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یہ پیسے پارٹی فنڈ میں سے خرچ کیے جائیں گے۔ہارون الرشید نے کہا کہ شریف خاندان نے تو 70کروڑ روپے کی دیوار بنائی تھی۔لیکن عمران خان نے یہ پیسے خود دینے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک اچھی تبدیلی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو ملک کے علاوہ اپنے غیر ملکی دورں میں بھی سیکورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود ں یہ بار بار کہتا آ رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان اپنی سیکیورٹی بڑھائیں۔اور میں ابھی بھی اس بات پر قائم ہوں کہ عمران خان کو اپنی سیکیورٹی بڑھانی چاہئیے کیونکہ ان کی سیکیورٹی اس وقت بہت اہم ہے۔ لوگوں سے رابطوں والی بات سائیڈ پر رکھ کر عمران خان کو اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھنا چاہئیے۔عمران خان کو بے شمار شخصیات سے خطرات ہیں۔

اس میں اندرونی و بیرونی طاقتیں ملوث ہیں،ان سب کا اگر کوئی ایک ہدف ہے تو وہ عمران خان کی ذات کا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں شریف خاندان نے اپنی سیکورٹی پر کروڑوں روپے ؒخرچ کیے تھے جب کہ کئی ہزار اہلکار بھی تعینات ہوتے تھے۔ اد رہے کہ شریف برادران کے دور اقتدار میں ان بنکرز میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات ہوتے تھے جنہیں واپس بلایا لیا گیا تھا۔

گذشتہ برس ستمبر میں پنجاب پولیس نے رائے ونڈ روڈ پر جاتی امرا کو دی جانے والی سکیورٹی واپس لے لی تھی۔ پنجاب پولیس نے جاتی امرا کی سکیورٹی واپس لیتے ہوئے شریف خاندان کی رہائش گاہ پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بُلا لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جاتی امرا کی سکیورٹی پر 4 اے ایس آئی اور 43 اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد تعینات کی گئی تھی جسے واپس بُلا لیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس ہی مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گھر کے باہر قائم تمام رکاوٹوں اور تجاوزات کو فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا تھا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات