فلم انڈسٹری میں مقام بنانے کے لئی19 سال تک محنت کی، ریشم

جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:15

فلم انڈسٹری میں مقام بنانے کے لئی19 سال تک محنت کی، ریشم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اداکارہ ریشم نے کہا کہ وہ خود پسند نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں سے نفرت کرنے کی بجائے محبت کی قائل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 13سال کی عمر میںشوبز کی دنیا میں آئیں اور بطور ایکسڑا اداکارہ پہلا معاوضہ300روپے ملا۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ سفارش سے ایک ڈرامہ اور فلم مل سکتی ہے لیکن 19سال تک مسلسل آپ کو کوئی کام نہیں دے سکتا ، انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں مقام بنانے کے لئے انھوں نے 19 سال تک محنت کی ۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلی فلم ’’جیوا ‘‘کا معاوضہ ڈھائی لاکھ ملا اور ان کا اصلی نام صائمہ ہے لیکن فلمی نام ریشم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمر چھپانے پر یقین نہیں رکھتیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :