بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو 27 رنز سے شکست دے دی

اویس ضیاء اور بسم اللہ خان کی نصف سنچریاں، عماد بٹ اور یاسر شاہ کی عمدہ باوٴلنگ نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:05

بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو 27 رنز سے شکست دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2019ء) ایونٹ کے چوتھے روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو 27 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے بسم اللہ خان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ 165 رنز کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز ہی بناسکی۔
اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بلوچستان کے اوپنر امام الحق 11 کے مجموعی اسکور پر آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ کے لییاویس ضیاء اور بسم اللہ خان کے درمیان 61 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ دونوں کھلاڑیوں کی نصف سنچریوں کی بدولت بلوچستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ اویس ضیاء نے4چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے56 جبکہ بسم اللہ خان نے 23 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

سنٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
جواب میں احمد شہزاد اور بابراعظم پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے سنٹرل پنجاب کو 59 رنز کاآغازفراہم کیامگر کامران اکمل، عمر اکمل اور رضوان حسین پر مشتمل مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوگیا۔ سنٹرل پنجاب کی اگلی 7 وکٹیں محض 76 رنز پر گریں۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137رنز ہی بناسکی۔

احمد شہزاد 52 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررہے۔ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ نے 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ اور عمر گل نے بھی 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ایونٹ میں جمعرات کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔