مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے لیے ایک بلین روپے اکٹھا کر لیے

جان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے اہم دعویٰ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:08

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے لیے ایک بلین روپے اکٹھا کر لیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2019ء) : جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جان اچکزئی نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بلین روپے اکٹھا کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی سیاست کے ایک اہم کھلاڑی کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

پہلی مرتبہ وہ پاکستان کی سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں ہے۔ اُن کا پہلی مرتبہ حکومت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ سیاست سے جُڑے رہنے کے لیے انہوں نے کچھ نہ کچھ کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مارچ کرنے جا رہے ہیں اور لاک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ حکومتی رٹ کمزور پڑ جائے اور کوئی قوتیں ریاستی رٹ کو کمزور کرنے لگیں تو بیرونی قوتیں وہاں تک پہنچ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

جان اچکزئی نے کہا کہ حکومت کے لیے مولانا کا دھرنا ایک چیلنج ہے۔ اگر حکومت اس کو ہلکا لے گی تو یقیناً یہ لوگ اسلام آباد آئیں گے جو بعد میں حکومت کے لیے ایک برا چیلنج بنے گا۔ اُس وقت حکومت کو کچھ لے دے کی بنیاد پر مسئلہ حل کرنا پڑے گا۔ ابھی تک تو یہ نظرنہیں آتا کہ حکومت اس حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز یا سمجھوتہ کرنے جا رہی ہے۔

ابھی حکومت صرف یہ دیکھ رہی ہے کہ مولانا کس حد تک سنجیدہ ہیں۔ مولانا کس حد تک جائیں گے اور باقی جماعتیں ان کو جوائن کریں گی یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے لیے ایک بلین روپے اکٹھا کر لیے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ڈیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس فی الوقت کچھ بھی نہیں ہے۔ نہ بیرونی قوتوں کی سپورٹ ہے ، نہ ان کا بھائی ان کے ساتھ ہے اور نہ ہی ان کے کارکنان نکلنے کو تیار ہیں۔ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے کہ یہ اپنی بات منوا سکیں۔ یہ صرف پیسہ دے کر ڈیل کر سکتے ہیں۔اُن کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: