جاپان میں سمندری طوفان ہیگی بس کے بعد شدید بارشوں کی پیشگوئی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:41

جاپان میں سمندری طوفان ہیگی بس کے بعد شدید بارشوں کی پیشگوئی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) جاپان کے محکمہ موسمیات نے چند روز قبل آنے والے سمندری طوفان ہیگی بس سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوںکی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے ٹوکیو کے مضافاتی علاقوں اور شمال مشرقی جاپان میں دریاؤں کے پشتوں میں شگاف پڑ گئے تھے جنہیں مرمت کرنے کا کام شروع کر دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد75 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :