آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:33

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد37200 کیوسک اور اخراج 40000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9800 کیوسک اور اخراج9800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد10000 کیوسک اور اخراج15000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد14300 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1525.39 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.687 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1200.85 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.384 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.128 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :