اداکارہ بندیا آئندہ برس امریکہ سے پاکستان آئینگی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:33

اداکارہ بندیا آئندہ برس امریکہ سے پاکستان آئینگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سینئر اداکارہ بندیا نے آئندہ برس امریکہ سے پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کرلی ۔ ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار بندیا نے کہا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ اڑ کر پاکستان پہنچ جائوں لیکن زندگی کے کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں جو آپ کی خواہشوں کے آڑے آ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ میںقیام کے دور مجھے اپنے وطن کی بہت یاد آتی ہے ،آئندہ برس کے پہلے یا دوسرے ماہ میں پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں اور یہاں آ کر اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاروں گی ۔

متعلقہ عنوان :