معروف اداکار پر 12 خواتین کو ’تھرڈ ڈگری‘ جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام

ان پرابھی تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی‘ ان کے کیس کی اگلی سماعت دسمبر میں رکھی گئی، ہالی ووڈ اداکارکیوبا گڈنگ جونیئر نے اب تک 5 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:49

معروف اداکار پر 12 خواتین کو ’تھرڈ ڈگری‘ جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’ا?سکر‘ سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کرنے والے 51 سالہ ہولی وڈ اداکار کیوبا گڈنگ جونیئر پر کم سے کم 12 خواتین کی جانب سے لگائے گئے تیسرے درجے کی جنسی ہراسگی کے الزامات کے تحت مقدمہ کی سماعت شروع ہوگئی۔کیوبا گڈنگ جونیئر پر رواں برس جون میں ابتدائی طور پر چند خواتین نے رضامندی کے بغیر نائٹ کلب میں جنسی طور پر مخصوص اعضا کو چھونے، گال پر بوسہ دینے اور چھاتی کو پکڑنے کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کروایا تھا۔

بعد ازاں ان کے خلاف دیگر خواتین نے بھی تھرڈ ڈگری کے جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے انہیں بھی نائٹ کلبز و ڈانس کلبز میں نامناسب انداز سے رضامندی کے بغیر چھوا۔

(جاری ہے)

اداکار پر الزاما تھے کہ انہوں نے 2010 سے 2018 کے درمیان امریکا کے کم سے کم تین مختلف شہروں کے نائٹ و ڈانس کلبز میں خواتین کو چھاتی، گال، جنسی اعضا اور جسم کے دیگر حصوں کو رضامندی کے بغیر چھوا۔

اداکار نے الزامات سامنے ا?تے ہی ان کی تردید کی تھی، تاہم بعد ازاں ان کے خلاف نیویارک کے علاقے منہٹن کی عدالت میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا کیس دائر کیا گیا تھا۔کیوبا گڈنگ جونیئر پر جنسی ہراساں کے الزامات کے تحت منہٹن کی عدالت میں 15 اکتوبر کو سماعت ہوئی، تاہم ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔ ان کے کیس کی اگلی سماعت دسمبر میں رکھی گئی۔

کیوبا گڈنگ جونیئر کے خلاف ایک درجن خواتین کو نامناسب انداز میں مخصوص جگہوں پر چھونے کے الزامات کے اس مقدمے میں ان پر الزام لگانے والی خواتین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ایوارڈ یافتہ اداکار پر الزام لگانے والی خواتین کی شناخت کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ دسمبر میں ان کے خلاف ہونے والی سماعت میں عدالت ان کے خلاف ٹرائل کے ا?غاز کا اعلان کرے گی۔خیال رہے کہ کیوبا گڈنگ جونیئر نے اب تک 5 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے اور ان کی پہلی فلم ’کمنگ ٹو امریکا‘ 1987 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم انہیں شہرت 1992 کی فلم ’گلیڈی ایٹرز‘ سے ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :