اداکارہ جنیفر انسٹن نے انسٹاگرام کی دنیا میں آتے ہی سابق شوہر کو فالو کرلیا

50 سالہ اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اب تک 11 ملین سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:01

اداکارہ جنیفر انسٹن نے انسٹاگرام کی دنیا میں آتے ہی سابق شوہر کو فالو ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ہولی وڈ اداکارہ جینفر انسٹن اپنے مداحوں سے مزید رابطے میں رہنے کے لیے انسٹاگرام کی دنیا میں بھی داخل ہوچکی ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ڈیبیو کرتے ہی اپنے سابق شوہر اداکار و پروڈیوسر جسٹن تھیروکس کو فالو بھی کرلیا۔جینفر انسٹن اور جسٹن تھیروکس کی شادی 2015 میں ہوئی تھی البتہ 2017 میں ہی ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

جینفر انسٹن نے انسٹاگرام پر پہلی تصویر اپنے قریبی دوستوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ شیئر کی، جسے صرف ایک گھنٹے میں لاکھوں کی تعداد میں لائیک کیا گیا۔50 سالہ اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اب تک 11 ملین سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ نے 1994 کے کامیاب امریکی ڈرامے 'فرینڈز' میں مرکزی کردار نبھایا تھا، جو آج تک مداحوں کا پسندیدہ ڈراما سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جینفر انسٹن اس وقت 25 سال کی تھی جب انہوں نے اس ڈرامے میں ریچل گرین نامی نوجوان لڑکی کا کردار نبھایا تھا۔اس ڈرامے کے 10 سیزنز سامنے آئے، جبکہ حال ہی میں اس کی ریلیز کے 25ویں سال بھی مکمل ہوئے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ڈیبیو بھی اس ہی ڈرامے کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ کیا۔انہوں نے کورٹنی کوکس، لیزا کڈرو، میٹ لیبلیک، میتھیو پیری اور ڈیوڈ سوئمر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی۔ان تمام اداکاروں نے’’فرینڈز‘‘ شو میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :