امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی سپیکر اور اپوزیشن رہنما نینسی پیلوسی کو تیسرے درجے کی سیاست دان قرار دے دیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:14

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی سپیکر اور اپوزیشن رہنما ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج کو واپس بلانے کے معاملے پر اجلاس میں اپنی حریف وامریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کو تیسرے درجے کی سیاست دان قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجلاس میں سپیکر نینسی پیلوسی کی تذلیل کرتے ہوئے انہیں تیسرے درجے کی سیاست دان کہا۔ نینسی پیلوسی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تنقید کے باعث جھنجلاہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔