Live Updates

شاہی جوڑا تو رکشہ میں بیٹھ گیا لیکن کئی وزراء نے رکشے میں بیٹھنے سے انکار کیا

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شاہی جوڑنے کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں کئی وزراء اپنی گاڑیوں میں مانومنٹ پہنچے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:13

شاہی جوڑا تو رکشہ میں بیٹھ گیا لیکن کئی وزراء نے رکشے میں بیٹھنے سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2019ء) برطانوی شاہی جوڑا 5 روزہ دورے پر پاکستان آیا ہوا ہے۔دو روز قبل شاہی جوڑے کے اعزاز میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے عشائیہ کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن اس تقریب میں بدنظمی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے تقریب میں بہت سے مہمان آئے ہی نہیں اور آئے ہوئے بہت سے مہمان بھی واپس چلے گئے۔مہمان تقریب میں بدنظمی پیدا ہونے کی وجہ سے واپس چلے گئے۔

اسی حوالے سے قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی وزراء کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شاہی جوڑے سے ملنے نہ دیا گیا۔جب کہ دو وزراء بشمول غلام سرور خان کو ہائی کمیشن کے عملے کی جانب سے کہا گیا کہ وہ استقبالیے تک رکشے میں آئیں تو انہوں نے رکشے میں بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا اور واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

چند وزراء نے بھی رکشے میں بیٹھنے سے انکار کر دیا اور واپس چلے گئے اور اپنی گاڑیوں میں مانومنٹ پہنچے۔

چند وزراء کو جب پتہ چلا کہ مانومنٹ میں علیحدہ علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں تو وہ تقریب چھوڑ کر واپس آ گئے۔سینئیر صحافی حامد میر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہم سے زیادہ تر لوگ رکشہ کے ذریعے مانومنٹ پہنچے۔ماسوائے چند سینئیر بیوروکریٹس اور وزراء کے جو اپنے آپکو وی آئی پی سمجھتے ہیں۔وفاقی وزیر کے مطابق دیگر وزراء کے برعکس وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تقریب کے اس حصے میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔

جہاں شاہی جوڑا موجود تھا تاہم برٹش گارڈز نے انہیں اس مخصوص جگہ سے باہر نکال دیا جس پر فردوس عاشق اعوان تقریب سے واپس روانہ ہو گئیں۔واضح رہے برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شاہی جوڑنے کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں رطانوی شاہی جوڑا رکشے میں بیٹھ کر پاکستان مونومنٹ پہنچا تھا۔ شاہی جوڑا رات کے کھانے کے لیے پاکستان مونومنٹ پہنچا جہاں پاکستانی فنکار، غیرملکی سفراء اور بہت سے مہمانوں نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر شہزادہ ولیم نے شیروانی زیب تن کر رکھی تھی جبکہ شہزادی کیٹ نے پاکستان جھنڈے کے رنگھ والی سبز پاکستانی قمیض اور سفید شلوار پہنی ہوئی تھی۔ شاہی جوڑا رکشے میں بیٹھ کر تقریب میں پہنچا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات