شہزادہ ولیم کے لئے شیروانی 2 دن میں تیار کی، نعمان آفرین

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:22

شہزادہ ولیم کے لئے شیروانی 2 دن میں تیار کی، نعمان آفرین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈیزائنر نعمان آفرین نے کہا کہ انہوںنے برطانوی شہزادہ ولیم کیلئے شیروانی 2 دن میں تیار کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہزادہ ولیم کے نمائندے نے ان کے لئے سبز شیروانی تیار کرنے کا آرڈر دیا جس پر انہوں نے دو دنوں میں ان کے لئے اسے تیار کر دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ شیروانی کے لئے سیلف ایمبوسڈ جامہ وار کپڑے کی اعلی قسم استعمال کی گئی جس پر ایک ہی دن میں ہاتھ سے سبز رنگ کی کڑھائی بھی کروائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ شہزادہ ولیم کے لئے لباس تیار کرنا ان کے لئے کسی فخر سے کم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :