Live Updates

حکومت کا مو لانا کو دھمکیو ں کے بعد مذاکراتی کار ڈ بھی نا کام ہو گا‘ سلیم ر ضا

ْتحریک انصاف حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے ، عمران خان کے سامنے کنواں اور پیچھے کھا ئی ہے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکومت کا مو لانا کو دھمکیو ں کے بعد مذاکراتی کار ڈ بھی نا کام ہو گا،تحریک انصاف حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے ، عمران خان کے سامنے کنواں اور پیچھے کھا ئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مو لانا فضل الرحمن کے احتجاجی مارچ کے سامنے حکومت بلبلہ ثا بت ہورہی ہے ،وزیر وں مشیرو ں نے بیرو ن ملک بھاگنے کیلئے ٹکٹیں خر ید لی ہیں۔

حکومت کی مو لانا فض الرحمن کو دھمکیاں کارگر ثا بت نہ ہو ئیں تو حکومت مو لانا کے پا ئو ں میں جا کر بیٹھ گئی ہے ،عمران خان کے کرایہ کے وزیر اب ان کی ڈ گمگا تی حکومت کو چھو ڑ کر ملک سے فرار ہو نا چاہتے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات