دھرنوں کی سیاست کرنے والے ناکام ہوگئے ہیں‘مومنہ وحید

عوام نے مقبول حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اپوزیشن کا فیصلہ مسترد کردیا ہے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:28

دھرنوں کی سیاست کرنے والے ناکام ہوگئے ہیں‘مومنہ وحید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والے ناکام ہوگئے ہیں، عوام نے مقبول حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اپوزیشن کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کے لیٹرے عوام کو احتجاج پر اکسانے کی بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں، لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں، ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں، ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عمل داری اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سو چتے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں کہ ان کے ساتھ نہ تو عوام ہیں اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ۔ آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں، ان کے لیے صرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ خود موجود ہوں۔