سرگودھا ریجن کے علاقہ کروڑ سے ضلع بھکر مردہ گوشت کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی‘

230 کلو گرام مردہ گوشت برآمد‘ چار رکنی گینگ گرفتار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:28

سرگودھا ریجن کے علاقہ کروڑ سے ضلع بھکر مردہ گوشت کی سپلائی کی کوشش ناکام ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ کروڑ سے ضلع بھکر مردہ گوشت کی سپلائی کو ناکام بنا کر پولیس نے 230 کلو گرام مردہ گوشت برآمد کر کے چار رکنی گینگ کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پولیس کو معلوم ہوا کہ ریجن کی تحصیل کروڑ کے مختلف علاقوں سے مردہ جانوروں کا گوشت اکٹھا کر کے ضلع بھکر شہر اور دیگر علاقوں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔ جس پر تھانہ کروڑ پولیس نے ویٹرنری ڈاکٹر کے ہمراہ مردہ گوشت لوڈ کر کے لے جانے والی گاڑی کو پکڑ کر 230 کلو گرام مردہ گوشت برآمد کر چاروں ملزمان افضال قصاب دو بھائیوں وغیرہ کو گرفتار کیا اور تھانہ کروڑ منتقل کر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔