نیب ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میںانٹی منی لانڈرنگ سیل قائم

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:34

نیب ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میںانٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میں انٹی منی لانڈرنگ/کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم سیل قائم کیا گیا ہے جس کے ممبران میں ظفر اقبال ڈائریکٹر مانیٹرنگ نیب، مفتی عبدالحق، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ، جہانزیب فرید، بینکنگ ایکسپرٹ، سہیل احمد ، بینکنگ ایکسپرٹ اور ناصر محمود مغل ، سینئرلیگل کنسلٹنٹ نیب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سیل کے قیام کا مقصد نیشنل ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ اور دیگرسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمپلائینس، مانیٹرنگ، انیلیسزاور کوآرڈنیشن کومزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی انٹی منی لانڈرنگ/کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم کے خاتمہ کیلئے کوششوں کو دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرکامیاب بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :