نیب راولپنڈی نے غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر مختار بادشاہ خٹک سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:34

نیب راولپنڈی نے غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر مختار بادشاہ خٹک سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی اور وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے افسران کے خلاف انکوائری کے دوران مختار بادشاہ خٹک اور محمد عاطف ملک کو گرفتار کیاگیا ہے۔ ممبر ڈیپارٹمنٹ سلیکشن کمیٹی اور چیف ایڈمن آفیسر پاک پی ڈبلیو ڈی مختار بادشاہ خٹک نے پاک پی ڈبلیو ڈی میں غیر قانونی بھرتیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے ملزم محمد عاطف ملک نے پاک پی ڈبلیو ڈی میں ملازمتوں کے حصول کے لئے جعلی دستاویزات جاری کرکے درخواست دہندگان کو فائدہ پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :