اکرم خان درانی کے خلاف غیر قانونی بھرتیاں،

احتساب عدالت نے ملزمان کے تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:41

اکرم خان درانی کے خلاف غیر قانونی بھرتیاں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اکرم خان درانی کے خلاف غیر قانونی بھرتیاں کیس میں ملزمان کے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔جمعرات کو جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت نیب نے سرکاری افسر سمیت افراد گرفتار کر کے احتساب عدالت میں پیش کر دیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والوں میں مختار بادشاہ خٹک اور عاطف ملک کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔

نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں،ملزمان نے بھرتیوں میں غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ لوگوں کی جعلی ڈومسائل بنا کر بھرتیاں کی ہیں،ملزمان اکرام درانی سے ملتے رہے ہیں،یہ دیکھنا ہے اکرام درانی کا کیا رول ہے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا