احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے متفرق درخواستیں منظور کرلی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:41

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے متفرق درخواستیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے متفرق درخواستیں منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت تفتیشی افسر مبشر کریم نے کہاکہ 4 ملزمان سے جیل میں مزید تفتیش کرنا چاہتے ہیں، ملزمان سے سندھ بینک سے لیے جانے والے قرضے سے متعلق تفتیش کرنی ہے۔تفتیشی افسر مبشر کریم نے کہاکہ ملزمان نے سندھ بینک سے 29 ارب کا قرضہ لیا تھا، ملزمان میں حسین سید، عبدالغنی مجید ،بلال شیخ اور طارق احسن شامل ہیں۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :