Live Updates

مولانا کے دھرنے میں شادی کا اعلان کرنے والے جمشید دستی کو بری خبر سنا دی گئی

عمران خان نے بھی دھرنے میں شادی کا اعلان کیا جو مبارک ثابت نہیں ہوئی،دھرنوں میں کی جانے والی شادیاں کامیاب نہیں ہوتی۔ عارف نظامی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:14

مولانا کے دھرنے میں شادی کا اعلان کرنے والے جمشید دستی کو بری خبر سنا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2019ء) : معروف عارف نظامی نے 2014ء میں پی ٹی آئی کے دئیے گئے دھرنے کے دروانہ میں عمران خان کی شادی کا انکشاف کیا تھا،جس کے کچھ عرصہ بعد ہی عمران خان کی طرف سے صحافی ریحام خان سے شادی کا اعلان کیا گیا تاہم یہ شادی چند ماہ ہی رہ سکی اور ناکام ہو گئی۔اب 2014ء والا منظر ہی دہرایا جا رہا ہے۔عمران خان کی طرح مولانا فضل الرحمن اسلام آباد میں دھرنا دینے کی تیاریوں میں ہیں۔

اسی طرح عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی مولانا کے دھرنے میں شادی کی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نےکہا کہ دھرنوں میں شادی کرنا کوئی نیک شگن ثابت نہیں ہوا۔ماضی میں بھی ایسی شادیاں کامیاب نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

خان صاحب نے بھی دھرنے کے دوران شادی کا اعلان کیا تھا اور یہ شادی مبارک ثابت نہیں ہو تی اس لیے جمشید دستی کو بھی عمران خان سے کچھ سبق سیکھنا چاہئیے۔

خیال رہے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی ے اپنی شادی کے اعلان کو مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارشچ سے مشروط کر دیا ہے۔شادی سے متعلق جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وہ جب خوشی کی تیاری کرتے ہیں ،کوئی مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے اب تو لوگ یہ بھی کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا وہ 2020ء میں سادگی سے شادی کریں گے۔جمشید دستی نے بیان میں یہ بھی دعا کی کہ اللہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔ جمشید دستی نے اپنی ہونے والی بیوی سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم یہ واضح کیا ہے کہ وہ شادی کا ارادہ کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ جمشید دستی کو الیکشن 2018ء میں جمشید دستی کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات