اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 14پروازیں منسوخ ،متعددپروازیں تاخیرکاشکار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:54

اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 14پروازیں منسوخ ،متعددپروازیں تاخیرکاشکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 14پروازیں منسوخ جبکہ متعددپروازیں تاخیرکاشکارہوئیں۔ تاخیرکا شکارہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی بنکاک جانے والی پرواز 890اور آنے والی پروااز 891،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 313،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322اور آنے والی پرواز 323،ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز401اور آنے والی پرواز402،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز 629اور آنے والی پرواز 630،پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز 747اور آنے والی پرواز748،پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز 594،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760اورپی آئی اے کی اوسلو سے آنے والی پرواز 752منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیرکاشکارہوئیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملتان،فیصل آباد،کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکارہوئیں ۔فرید ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار،عوام ایکسپریس 4 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے،لاہور۔تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے، اکبر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ، کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ، پاک بزنس ڈیڑھ گھنٹہ ،پاک بزنس ڈیڑھ گھنٹہ ، گرین لائن ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ، خیبر میل ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اور ملت ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکارہونے والی ٹرینو ںمیں شامل ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا ۔