اورنج لائن ٹرین کو سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخ تک چلانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:54

اورنج لائن ٹرین کو سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخ تک چلانے کے مطالبے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) اورنج لائن ٹرین کو سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخ تک چلانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم یگ (ن)کی رکن عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دادکے متن میںکہاگیا کہ اورنج لائن ٹرین میں مسلسل تاخیر سے اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے دور میں اورنج لائن ٹرین کا 90فیصد کام مکمل ہوچکا تھا۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت 14ماہ گزرنے کے باوجود 10فیصد کام مکمل نہیں کر سکی۔سپریم کورٹ نے 20مئی تک سول ورکس مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔لیکن اس کے باوجود اورنج لائن پر کام سست روی کا شکار ہے۔اورنج لائن ٹرین پر صوبے کی عوام کے اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کو سپریم کورٹ کی مقررکردہ تاریخ کے مطابق چلایا جائے،اس عوامی مفاد کے منصوبے کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے۔