نیل پیٹرک ہیرس فلم ’’میٹرکس۔4‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:05

نیل پیٹرک ہیرس فلم ’’میٹرکس۔4‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) امریکی اداکار نیل پیٹرک ہیرس فلم ’’میٹرکس۔4‘‘ میں جلوہ گر ہوںگے۔

(جاری ہے)

امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی وارنر برادرز نے ’’میٹرکس‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا لیکن اب فلم کی کاسٹ میں نیل پیٹرک ہیرس بھی شامل ہو گئے ہیں، اس سے قبل کیانو ریوز، کیری اینی موس اور یحیی عبدالمتین دوم کے فلم کی کاسٹ میں شامل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا، فلم کے ہدایت کارلانا واچووسکی ہیں۔ فلم 2022ء میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :