آسٹریلیا میں بیروزگاری کی شرح میں سات ماہ میں پہلی بار کمی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:05

آسٹریلیا میں بیروزگاری کی شرح میں سات ماہ میں پہلی بار کمی
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) آسٹریلیا میں بیروزگاری کی شرح میں سات ماہ میں پہلی بار ایک فیصد کمی آئی ہے،ستمبر میں بیروزگاری کی شرح5.3 فیصد سے کم ہو کر 5.2 فیصد پر آگئی جس پر ریزرو بینک آف آسڑیلیا (آ بی ای) نے اطمینان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں رواں سال فروری میں بیروزگاری کی شرح 4.9 فیصد پر تھی جس میں بعد میں اضافہ کی وجہ سے آر بی اے کو تین بار شرح سود میں کمی لانی پڑی ۔آسٹریلین محکمہ شماریات کے مطابق ستمبر کے دوران14,700 نئی ملازمتیں پیدا کی گئیں اور 26,200 افراد کو فل ٹائم ملازمتیں حاصل ہوئیں۔ آر بی اے بے ریزگاری کی شرح کو 4.5 فیصد پر لانے کا خواہشمند ہے۔