Live Updates

عامر لیاقت نے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے کھڑے شخص کی عجیب و غریب حرکت پر سوال اٹھا دیا

مذکورہ شخص کی ان حرکات کے پیچھے مولانا کے لیے کیا پیغام ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:53

عامر لیاقت نے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے کھڑے شخص کی عجیب و غریب حرکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے کھڑے شخص کی عجیب و غریب حرکت پر سوال اٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الحمن نے میڈیا سے گفتگو کی تھی۔اس دوران مولانا فضل الرحمان کے پیچھے کھڑا شخص عجیب و غریب حرکات کر رہا تھا جس پر عامر لیاقت نے سوال اٹھا دیا۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ جب مولانا فضل الرحمان میڈیا سے بات کر رہے تھے تو اس دوران ایک حیر انگیز واقعہ پیش آیا تھا۔جو کہ ایک تنبیہ ہے کہ اگر 31 اکتوبر کو آپ دھرنا دینے کے لیے جا رہے ہیں تو کیا ہو سکتا ہے۔عامر لیاقت نے مذکورہ شخص کا ویڈیو کلپ بھی دکھایا۔عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ یہ عجیب وغریب شخص اچانک مولانا کی پریس کانفرنس میں نمودار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ منہ کھول کر کھڑا ہے اور اس کے دانت بھی نظر آ رہے ہیں۔یہ کوئی کاؤن ڈرائیکولا قسم کی کوئی چیز ہے جو کہ بہت خطرناکک صورتحال ہے۔میں بس اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ہالووین نائٹ ہے جس سے مولانا کو اجتناب کرنا چاہئیے۔
۔خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا۔ اس ضمن میں ایک طرف تو جمیعت علمائے اسلام (ف) نے تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے مولانا کا مارچ اور دھرنا روکنے کے لیے حکمت عملی بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ اور دھرنا منسوخ کرنے کے لیے نہایت اچھا ''سیاسی پیکج'' پیش کیا گیا تھا لیکن مولانا فضل الرحمان نے اس پیکج کی پیشکش کو مسترد کرد یا۔ مولانا نے واضح کر دیا ہے کہ اُن کا آزادی مارچ اور دھرنا پُر امن ہو گا کیونکہ وہ ریاستی اداروں سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات