Live Updates

مولانا کے حکومت کو گھر بھیجنے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں، فردوس عاشق اعوان

ریاست کو حق ہے وہ ڈنڈا اٹھائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے،احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور قانونی حق ہے ،27 اکتوبر کشمیریوں سے یک جہتی کا دن ہے، حکومت اس قومی یک جہتی کو پارا پارا کرنے کی سازش برداشت نہیں کریگی،مولانا فضل الرحمان کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہو گی اور قوم کی یکجہتی کو پارا پارا کرنے کی سازش کو حکومت برداشت نہیں کریگی، معاون خصوصی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:09

مولانا کے حکومت کو گھر بھیجنے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں، فردوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کے حکومت کو گھر بھیجنے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں،ریاست کو حق ہے وہ ڈنڈا اٹھائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے،احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور قانونی حق ہے ،27 اکتوبر کشمیریوں سے یک جہتی کا دن ہے، حکومت اس قومی یک جہتی کو پارا پارا کرنے کی سازش برداشت نہیں کریگی،مولانا فضل الرحمان کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہو گی اور قوم کی یکجہتی کو پارا پارا کرنے کی سازش کو حکومت برداشت نہیں کرے گی۔

ایک انٹرویومیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن 27 اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو گھر بھیجنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حکومت کو گھر بھیجنے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہو گی اور قوم کی یکجہتی کو پارا پارا کرنے کی سازش کو حکومت برداشت نہیں کرے گی۔انہوںنے کہاکہ سیاسی پنجہ آزامائی کا حل بھی سیاسی ہی ہوتا ہے ، احتجاج سے متعلق عدالت نے بال انتظامیہ کے کورٹ میں ڈال دی ہے تاہم مولانا فضل الرحمن کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات