احتساب عدالت نے فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں نیب کو دو ہفتوں کا وقت دیدیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:19

احتساب عدالت نے فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں نیب کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں نیب کو دو ہفتوں کا وقت دیدیا ۔ جمعرات کو ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب نے پراسیکیوٹر سے استدعا کی کہ ضمنی ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں کچھ وقت درکار ہے۔عدالت نے نیب کو 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔

جج نے کہاکہ 2 ہفتوں کے اندر ضمنی ریفرنس دائر کریں۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی حسین سید اور متانت علی سمیت 8 ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سمیع الدین،عبدالغنی مجید، سید خالد ظفر ہاشمی، سید جمیل احمد، عبد الرشید ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں ۔سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کو مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دیا گیا ہے ۔ملزمان پر سندھ میں فلاحی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ۔ملزمان کی ملی بھگت سے مندر اور لائبریری کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔عدالت نے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی