فیصل آباد کبڈی ایسوسی ایشن نے ٹیلنٹ ہنٹ کبڈی پروگرام کا آغاز کردیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:42

فیصل آباد کبڈی ایسوسی ایشن نے ٹیلنٹ ہنٹ کبڈی پروگرام کا آغاز کردیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) فیصل آباد کبڈی ایسوسی ایشن نے ٹیلنٹ ہنٹ کبڈی پروگرام 2019 ء کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ضلع بھر میں مختلف مقامات پر کبڈی کے میچز اور ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ 20اکتوبر کو 205رب وزیر والا،8نومبر بائی پاس چوک مکو آنہ ، 17نومبر بابا گرونانک کبڈی کپ ، 24نومبر فیصل آباد گولڈکپ ، 29 نومبر ملاں پور ،8دسمبررام دیوالی ، 10تا 12د سمبر چک امرایہ 434گ ب اور 25دسمبر رسالہ نمبر 12میں منعقدہ میچز اور ایونٹس میں ٹینلٹ ہنٹ کیا جائے گا ۔

انہوںنے بتایاکہ ان ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے کھلاڑیوں کا چنائو کیا جائے جبکہ منتخب کھلاڑیوں کوبین الاقوامی ، قومی ، صوبائی اور ڈویژنل سطح پر قسمت آزمائی کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :