فیصل آباد ریجن پولیس کے خلاف کریک ڈائون میں ایک ماہ کے دوران 368 اشتہاری گرفتار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:42

فیصل آباد ریجن پولیس کے خلاف کریک ڈائون میں ایک ماہ کے دوران 368 اشتہاری ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبا دغلام محمود ڈوگر کی ہدائت پر اشتہاریوں کے خلاف خصوصی کریک ڈائون کے نتیجہ میں فیصل آباد ریجن پولیس نے ایک ماہ کے دوران 368اشتہاری گرفتار کر لئے ہیں جبکہ فیصل آباد پولیس کو کل 15460، جھنگ پولیس کو 1224،ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو 1080اور چنیوٹ پولیس کو 725اشتہاری مطلوب ہیں جن میں اے کیٹیگری کے اہم مقدمات میں ملوث 40اور بی کیٹیگری کے مقدمات میں ملوث 328 اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یاکہ فیصل آباد ریجن کے کل مطلوب اشتہاریوں کی تعداد 18437ہے جن میں سے 15460کا تعلق فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے مختلف تھانوں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :