’’روم فلم فیسٹیول‘‘ شروع، افتتاح فلم ’’مدرلیس بروکلین ‘‘کے ساتھ کیا گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:51

’’روم فلم فیسٹیول‘‘ شروع، افتتاح فلم ’’مدرلیس بروکلین ‘‘کے ساتھ ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اٹلی میں ’’ روم فلم فیسٹیول ‘‘ شروع ہو گیا۔ جمعرات کو شروع ہونے والے اس سالنہ فلمی میلے میں40کے قریب فلموں کی نمائش کی جائے گی جن میں گینگسٹر سے لے کر بٹلرز، زومبی سے لے کر نجی جاسوسی کے موضوعات کی حامل فلمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلمی میلے کا افتتاح ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ایڈورڈ نورٹن کی فلم ’’مدرلیس بروکلین ‘‘کے ساتھ کیا گیا جس کی کہانی ایک جاسوس پر پر مبنی ہے،فلم میں بروس ولی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم ’’دی آئرش مین‘‘ بھی روم فلمی میلے کی زینت بنے گی۔ ہدایتکار اینڈری اوریڈل کی آسکر ایوارڈ یافتہ ہارر فلم ’’ سکیری سٹوریز ٹو ٹل ان دی ڈارک‘‘،گلوکار جوڈی گارلینڈ کے شاندار کیریئر کے تکلیف دہ اختتام پر مبنی فلم ’’جوڈی‘‘ کی بھی نمائش ہوگی۔ اس فلم فیسٹول میں بل مرے کو ’’لائف ٹائم ایچیومنٹ‘‘ ایوراڈ جبکہ اداکار جان ٹرولٹا کو فلم ’’دی فنیٹک‘‘ پر ’’لیڈ ایکٹنگ ایوارڈ‘‘ سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :