ہارون آباد‘چوریوں اور ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری‘انجمن تاجران کا وفد ایس ڈی پی او کے پاس پہنچ گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:57

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) تحصیل ہارون آباد کی مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی شہرمیں دن رات بڑھتی ہوئی چوریوں ،ڈکیتیوں کا نہ رکنے والے سلسلہ پر ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد فاروق کمیانہ سے تفصیلی ملاقات ایس ایچ او تھانہ سٹی سجاد سندھو،ایس ایچ اوتھانہ صدر افضل کھوکھر،ایس ایچ کی بھی شرکت تفصیلات کے مطا بق سرکل ہارو ن آباد میں گزشتہ کئی دنوں سے نان سٹاپ چوریاں اور ڈکیتیاں جاری ہیں چور ڈاکو دن ہو یا رات شہریوں کو گن پوائنٹ پرلوگوںکو لوٹ کر فرار ہو نے میں کا میاب ہو جاتے ہیں جس سے شہری اور دیہاتوں میں لوگوں کی رات کی نیندیں اور رات کا چین اڑ گیا ہے اور لوگوں اپنی جمع پونجی،قیمتی موبائلوں اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ہیں لوگ کو خوف ہراس پایا جاتا ہے ادھرپولیس بھی شہرکی ناکہ بندی کر کے ہر جانے والوں کو چیک کر رہی اور دن رات گشت بھی بڑ ھا دیا گیا ہے مگر ابھی تک پولیس کے ہتھے کوئی چور ڈاکو نہیں پکڑا گیا اس حوالے سے مرکزی انجمن تاجران کے وفد سرپرست اعلی راؤ شعیب احمد،چیئر مین خان ارشد خان،صدر شیخ رشید،جنرل سیکریٹریالحاج اختر خلجی،عدنان چوہدری،راو نعیم امجدایڈووکیٹ،سعود چغتائی،خاور گجر،حافظ عمیر یسین،شفیق عباسی،معید ناصر،ملک اویس،سجاد خان،رانا فیاض،ملک رضوان عرف بڈو،ہارون کریانہ،کے ٹو کریانہ والوں،جناح پر یس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کی تفصیلی ملاقات ہوئی ملاقات میں شہر میں چوریوں اور ڈکیتیوں پر بات چیت ہوئی مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے دوکا ن داروں ،شہریوں اور تاجروں کے تحفظات پر ایس ڈی پی او فاروق کمیانہ کو آگاہ کیا کہ شہر میں بگڑتی ہوئی صورت حال کا فوری نوٹس لیا جائے اور شہر کے باسیوں کے تحفظ کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جاے لوگ شدید پریشانی کے عالم میں لوگ میں شدید خوف اور ہراس پایا جاتا ہے اس حوالے سے ایس ڈی پی او سرکل تحصیل ہارون آباد فاروق کمیانہ نے کہا کہ میں پولیس،میرے تھانہ جات کے ایس ایچ او تھانہ سٹی سجاد سندھو، تھانہ صدر ایس ایچ او افضل کھوکھر،راو انعام ایس ایچ او فقیر والی کو اس بات کی بہت پریشانی ہے کہ ہمارے علاقے میں واردات ہو رہی ہیں ہارون آباد میرا گھر ہے اور انشاء اللہ میں چوروں اور ڈکیتوں کو کیفرکردار پر پہنچاو گا اور جلد گرفتار ہو جائیں گے جرائم پیشہ افراد کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں پولیس کی آنکھ سے بچ نہیں سکتے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں چور وں اور ڈکیتوں کا جلد پتہ لگا جائے ہم نے شہر کے خارجی ،داخلی راستوں پر بھی پولیس کی نفری تعینات کی ہوئی ہے ایگل اسکواڈ ،اور پولیس موبائل وین دن رات گشت کر رہے ہی ہے جلد ہی ان کا پتہ لگا لیا جائے گا میری مرکزی انجمن تاجران ،میڈیا نمائندگان اور عوام الناس سے بھی اپیل ہے اس صورت حال میںہمارا ساتھ دیں کسی بھی مشکوک فرد کو دیکھے فوری طور پر پولیس کو اطلا ع کریں میرے دروازے ہر لمحہ آپ کے لئے کھلے ہیں ۔