زمبابوے میں ایک ہی رات میں ڈبل روٹی کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:57

زمبابوے میں ایک ہی رات میں ڈبل روٹی کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) زمبابوے میں ایک ہی رات میں ڈبل روٹی کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ ہو گیا،زمبابوے جہاں ہزاروں خاندانوں کو دن میں ایک بار کھانا نصیب ہوتا ہے میں پیداواری اخراجات اور درآمدی گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کی قیمت میں یکدم 60 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ان کو دن میں صرف چھے گھنٹے بجلی دستیاب ہوتی ہے جس کے باعث انھیں اپنا انتظام بھی کرنا پڑتا ہے جس کا خرچہ الگ سے پڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے میں ڈبل روٹی کی قیمت 9زمبابوے ڈالر سے بڑھا کر ایک رات میں 15زمبابوے ڈالر (ایک امریکی ڈالر)کر دی گئی ہے۔زمبابوے میں گزشتہ ہفتے بجلی کی فی یونٹ قیمت تین گنا بڑھا دی گئی جبکہ اس سے قبل اگست میں اس کی قیمت میں 400 فیصد اضافہ کیا گیا تھا دوسری طرف پٹرول کے نرخ بھی25 فیصد سے زیادہ بڑھا دیئے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ زمبابوے میں افراط زر کی سرکاری شرح گزشتہ ماہ 290 فیصد پر تھی۔

متعلقہ عنوان :