ناپ تول کے پیمانوں میں کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائیگی ‘عبدلقدوس طور

اگر کوئی پٹرول پمپ ناپ تول میں کمی کرتا پایا گیا تو اسے موقع پر سیل کر دیا جائیگا ‘ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ، ویٹس اینڈ میئر ز قصور عبدالقدوس طور نے پٹرول پمپ مالکان کو انتباہ کیا ہے کہ ناپ تول کے پیمانوں میں کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ اگر کوئی پٹرول پمپ ناپ تول میں کمی کرتا پایا گیا تو اسے موقع پر سیل کر دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 236پٹرول پمپس کو چیک کیا گیا جن میں سے 15کا پیمانہ کم پایا گیا ان میں سے 7پٹرول پمپس کو سیل کر کے ان کے چالان معزز عدالت میں بھیجے گئے جبکہ بقیہ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سو گرام سے لیکر بیس کلو گرام تک کنڈا جات اور باٹ کی فیس گورنمنٹ آف پنجاب نے ختم کر دی ہے جس سے دو لاکھ چھوٹے دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کو فائدہ ہو گا۔