دعوت اسلامی کے زیر اہتمام الیکٹرانک میڈیا کلب میں محفل نعت منعقد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام الیکٹرانک میڈیا کلب میں محفل نعت منعقد کی گئی، جس کی صدرات سیف خان نے کی۔ محفل نعت میں مبلغ دعوت اسلامی و نگران سرگودھا زون ابو فاضل محمد عادل رضا عطاری نے صحافیوں کو اصلاح معاشرہ اور فکر آخرت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج خوش قسمتی کے معیار ہم نے اپنے طور پر بنا رکھے ہیں، حقیقی معنوں میں خوش قسمت وہ ہے جو اللہ پاک کو راضی کرگیا، اور ایمان سلامت لے جانے میں کامیاب ہو گیا، ہمیں چاہیے کہ ہم پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی لوگوں کے اندر نیکی کی دعوت کا سلسلہ عام کریں اور سنت کے پرچار کے لیے لوگوں کے اندر ایک شعور بیدار کریں، اس موقع پر موجود مختلف چینلز کے نمائندگان نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا، اور دعوت اسلامی کے چینل کی نشریات کو بہت پسند کیا۔

صد ر الیکٹرانک میڈیا کلب سیف خان، سینئر نائب صدر محمد کامران ملک، جنرل سیکرٹری جنید خان، سینئر صحافی صلاح الدین ندیم، ذوالفقار ہاشمی، عقیل خان ، الیکٹرانک کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عابد نفیس اور دیگر صحافیوں نے محفل نعت میں شرکت کی۔