Live Updates

ہماری جماعت مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ، دھرنا یا جو بھی احتجاج کریں گے اس کی مکمل حمایت کریگی، عبد القادر بلوچ

مولانا فضل الرحمان نے ویسے تو دھرنے کا اعلان نہیں کیا ہوا ، اگر وہ دھرنا دیں گے تو ہم اس کا بھی حصہ بنیں گے، لیگی رہنما کا انٹرویو

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:40

ہماری جماعت مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ، دھرنا یا جو بھی احتجاج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ ہماری جماعت مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ، دھرنا یا جو بھی احتجاج وہ کریں گے اس کی مکمل حمایت کرے گی،مولانا فضل الرحمان نے ویسے تو دھرنے کا اعلان نہیں کیا ہوا لیکن اگر وہ دھرنا دیں گے تو ہم اس کا بھی حصہ بنیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، صحت سمیت دیگر مسائل ہیں اور سب جماعتیں ہی آزادی مارچ کا حصہ بننے کا اعلان کریں گی۔ یہ ہمارے ملک کی معیشت کا مسئلہ ہے۔ عمران خان کے 124 دن کے دھرنے اور ہمارے مارچ میں بہت زیادہ فرق ہے وہ اس آزادی مارچ کو عمران خان کے دھرنے جیسا نہ سمجھیں۔ اس تحریک میں پورا پاکستان بند ہو گا۔

(جاری ہے)

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف نے جن مسائل پر دھرنا دیا تھا ہم بھی انہی مسائل پر احتجاج کر رہے ہیں۔ میرے مخالفین بھی یہ مانتے ہیں کہ میں نے اپنے حلقہ میں کام کیا لیکن موجودہ انتخابات میں تو ہم تیسرے نمبر پر بھی نہیں آئے، یہ کھلی دھاندلی ہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو رقم ملک میں خرچ کی وہ امن و امان کے لیے کیے۔ ملک بھر میں امن قائم کیا اور یہ ہمارا پہلا کارنامہ ہے۔ ہم نے ملک میں بجلی کے بحران پر بھی قابو پایا اور بہترین طریقے سے اس مسئلے کو حل کیا۔مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری حکومت میں 60 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری اس ملک میں ا?ئی اور کسی صنعتکار کو پریشانی نہیں تھی لیکن موجودہ حکومت نے تو سب کی چیخیں نکال دی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات