زلمی فاونڈیشن اور قائداعظم یونیورسٹی کے اشتراک سے کرکٹ میچ پرسوں اسلام آباد میں کھیلا جائیگا

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم نوجوانوں کو کرکٹ کے گر اور پی ایس ایل فائیو کے حوالے سے اہم اعلان بھی کریں گے،صوبائی وزیر تعلیم ضیا بنگش بھی موجود ہوں گے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:53

زلمی فاونڈیشن اور قائداعظم یونیورسٹی کے اشتراک سے کرکٹ میچ پرسوں اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) زلمی فاونڈیشن اور قائداعظم یونیورسٹی کے اشتراک سے کرکٹ میچ پرسوں اٹھارہ اکتوبر کو اسلام آباد میں کھیلا جائیگا،پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم نوجوانوں کو کرکٹ کے گر اور پی ایس ایل فائیو کے حوالے سے اہم اعلان بھی کریں گے،صوبائی وزیر تعلیم ضیا بنگش بھی موجود ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی خیبر پختونخواہ کے ساتھ پاکستان بھر میں نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش ہے۔ پشاور زلمی اور قائد اعظم یونیورسٹی کے اشتراک سے امن فیسٹیول کے دوران نمائشی کرکٹ میچ اٹھارہ اکتوبر کو دن تین بجے کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی الیون اور قائداعظم یونیورسٹی الیون کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ کے موقع پر طلبا اور نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم بھی موجود ہوں گے اورنوجوان کرکٹرز کو کوچنگ بھی فراہم کریں گے۔صوبائی وزیر تعلیم ضیا بنگش بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی زلمی فائونڈیشن اور اب زلمی فورس کے پلیٹ فارم سے پاکستان بھر میں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا پلیٹ فارم مہیا کرے گی اور زلمی فورس پورے پاکستان کے نوجوانوں کا پلیٹ فارم ہے۔