اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی بریت معاملہ پر مزید دستاویزات جمع کرانے کی نیب درخواست منظور کرلی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:58

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی بریت معاملہ پر مزید دستاویزات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت معاملہ پر مزید دستاویزات جمع کرانے کی نیب درخواست منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوجسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کئے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے اضافی دستاویزات مرکزی اپیل کی ساتھ منسلک کرنے کا حکم سنا دیا ۔نیب نے نواز شریف، حسن اور حسین نواز سے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی تھی۔