ڈائریکٹر جنرل (توسیع) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی صدر ایپکا کو ملازمین کے جائز مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل (توسیع) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر منصور احمد نے صدر ایپکا لائیو سٹاک عامر دلشاد کو ملازمین کے جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایپکا کے صدر عامر دلشاد، جنرل سیکرٹری ایپکا لائیو سٹاک اسلام الحق انجم نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر منصور احمد، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر نوید احمد نیازی، ڈائریکٹر لاہور ڈویژن لاہور ڈاکٹر محمد اشرف، ڈائریکٹر کمیونیکیشن آصف رفیق سے ملاقات کی اور ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر منصور احمد نے کہا کہ ادارے کے تمام ملازمین کے لیے میرے آ فس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمین کے جائز مطالبات کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر محکمے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے غور کیا گیا۔ صدر ایپکا نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :